حیدرآباد۔یکم مارچ(اعتماد نیوز)صدر جمہثریہ پرنب مکھرجی نے ریاست میں
صدرر اج کے نفاد کو اور تلنگانہ ریاست کے بل کو منظور کر دیا۔ چنانچہ صدر
جمہوریہ کے اس قدم سے گزشتہ چند دن سے جاری ریاستی صورت حال میں موجود تجسس
کا
خاتمہ ہوا۔ چنانچہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے آندھرا پردیش
تنظیم جدید 2014کے بل کو صدر جمہوریہ کے ہاں روانہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ کل
مرکزی کابینہ کی جانب سے صدر جمہوریہ کی سفارش کے فیصلہ کو صدر جمہوریہ نے
منظور کر دیا۔